سرینگر//سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوز نے مرکزی وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن کوایک مکتوب میںتجویزکیا ہے کہ ڈاکٹروں کودوائیوں کااصلی نام تجویزکرنے کاحکم دیا جائے نہ کہ وہ نام جو ان کو تیار کرنے والی کمپنیاں انہیں دیتی ہیں۔ایک بیان کے مطابق پروفیسرسوز نے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدرکوبھی سمجھایا ہے کہ وہ کشمیرکے سبھی ڈاکٹروں کویہ مشورہ دیں کہ وہ مریضوں کو ادویات کااصلی نام نسخے پر لکھ کر دیں نہ کہ وہ نام جو ادویات تیار کرنے والی کمپنیاں ان دوائیوں کو دیتی ہیں۔سوز کے بیان کے مطابق انہوں نے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر کوسمجھایا کہ ایساطریقہ کاراپنانے سے مریضوں کوراحت ملے گی اور کمپنیوں کی طرف سے جوخردبردہوتا ہے،وہ بھی ختم ہوجائے گا۔سوز نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے بہت پہلے مرکزی وزیرصحت کویہ اصلاح اپنانے کی تجویزدی تھی لیکن بدقسمتی سے اس پرآج تک عمل نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں یہ اصلاح مریضوں کے حق میں ٹھیک رہے گی اوراس پر آسانی کے ساتھ عمل کیاجاسکتا ہے ،مگرچونکہ صحت عامہ کے محکمہ میں رشوت خوری موجود ہے اس لئے اس پرآج تک عمل درآمد نہ ہوا۔