کوٹرنکہ // کوٹر نکہ کے پنچایت حلقہ سواڑی بھگیالہ کوٹ میں منگل کی صبح زمین کھسکنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوگیااور 9کنبوںکو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔مقامی صدام حسین چوہدری نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی ناقص کار کردگی کی وجہ سے حبی گالہ سے مراسی موڑ تک 7 کلو میٹر سڑک پر دو سال قبل کٹائی ہوئی تھی تا ہم سڑک کے گردو نواح میں حفاظتی باندھ و کلوٹ اور نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے منگل کی صبح نو کنبے گھر سے بے گھر ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالرشید ولد جمادین و الطاف حسین کا رہایشی مکان دھنس گیا اور نو رہایشی مکان خطرہ کی زد میں ہیں۔ سٹیشن ہائوس آفیسرکنڈی حبیب پٹھان نے بتایا کہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اور نو کنبوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا۔