سوئیہ بگ میں چوری کامعمہ حل

بڈگام//بڈگام پولیس نے چوری کے ایک معمہ کو حل کرتے ہوئے ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کی تحویل سے مال مسروقہ بر آمد کیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کشمیر عظمی کو بتایا کہ بڈگام سے ملحقہ پولیس چوکی سویہ بگ کو تسلیمہ بانو زوجہ مشتاق احمد صوفی ساکن ہانجی پورہ سویہ بگ کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی ، جس میں کہا گیاتھا کہ کچھ نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر کمرے میں موجود بریف کیس میں سونے کے زیورات چوری کرلئے ہیں۔شکایت موصول ہونے پر پولیس تھانہ بڈگام میں  مقدمہ زیر نمبر 71/22 درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔دوران تفتیش کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے پولیس چوکی میں طلب کیا گیا جس دوران ایک مشتبہ (لڑکی) کو پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا۔مشتبہ لڑکی نابالغ نکلی اور جیونائل پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی گئی،جس دوران اس نے جرم کے ارتکاب میں اپنے ملوث ہونے کا اقرار کیا اور اس کے اقرار پر دو سناروں سے تمام چوری کئے گئے سونے کے زیورات برآمد کرلئے گئے۔جن کی شناخت محمد قاسم زرقوب ولد محمد شفیع ساکنہ زکورہ سرینگر، شوکت احمد بٹ ولد عبدالرحمن ساکنہ قمرواری سرینگر کے طور پر ہوئی۔ اس موقع پر ان کی تحویل سے چوری شدہ املاک جن میں سونے کی 7 انگوٹھیاں، 1 جوڑی جمکابرآمد کیا گیا۔دونوں سناروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ نابالغ لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ، اس شرط پر کہ چالان کے وقت اس کی حاضری عدلیہ میں یقینی بنائی جائے۔