رام بن//پریاس ہیمکرش ماڈل سکول نے نو یگ مارگدرشن سو سائٹی رام بن کے اشتراک سے سکول کے احاطے میں ’’ سوچھ بھارت کو لاگو کرنے میں ہر شہری کا کردار‘‘کے موضوع پر مباحثہ کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر قانون ساز اسمبلی رکن رام بن نیلم کمار لنگہے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے پریاس ہیمکرش ماڈل سکول گوند پورہ سے ’صاف ستھرا بھارت‘پر ایک بیداری ریلی کو ہر جھنڈی دکھاکرروانہ کیا جو مین بازار اور میترہ سے ہوتے ہوے واپس سکول میں ہی اختتام پذیر ہوئی۔تیسری جما عت کی طالبہ ویدیکا کماکشی نے مباحثہ کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عظمیٰ سہیل اور سلمہ بہار بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہیں ۔دانش راتھر کوبھی انعام سے نوازاگیا۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے طلباء کو زندگی میںصفائی ستھرائی کاکلچر اپنانے اور حفظان صحت پرتوجہ دینے کی نصیحت کی ۔انہوں نے شرکاء سے ان کے متعلقہ دفاتر اور گائوںمیں حفظان صحت مہم تیز کرنے کے لئے کہا ۔اس موقعہ پر زیڈ ای پی او فردوس احمداور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔