سرینگر//آئی ٹی سی کے سن فیسٹ ڈارک فینٹیسی(Sunfeast Dark Fantasy) نے برانڈ کے نئے چہرے کے بطور ’ ’کنگ آف فینٹیسی‘‘شاہ رخ خان کے ساتھ ایک پر جوش سفر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔سن فیسٹ نے ’’سن فیسٹ ڈارک فینٹیسی۔۔۔ہر دل کی فنتاسی‘‘ پر مبنی اپنی نئی برانڈ پرپوزیشن متعارف کرائی ہے جس کا مقصد صارفین کے ساتھ رابطوں کو مزید یقویت پہنچانا ہے۔اس تخلیقی خیال کے ذریعے برانڈ کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ صارفین پر مشتمل زندگی کے مختلف طبقوں تک یہ بات پہنچائے کہ وہ کہیں بھی اور کبھی بھی خیالوں کی دنیا کی ایک جھلک سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں