جموں //جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے اکھنور چناب پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کےلئے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک اور محکمہ صحت عامہ کے کمشنر/سیکرٹریاجیت کمار ساہو کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔مکتوب میں انہوں نے جموں شہر کےلئے پانی کی معقول سپلائی کےلئے اکھنور۔چناب واٹر سپلائی سکیم کو فوری طور شروع کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ دریائے توی کا پانی لوگوں کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتی ہے۔سنیل ڈمپل نے مکتوب میں کمشنر سیکرٹری کو بتایا ہے کہ جموں شہر کو پانی کی سپلائی کےلئے ائیر کو اس پروجیکٹ پر کام شروع کرنا تھا لیکن محکمہ نے اسے ٹھنڈے بستہ میں رکھا ہے۔انہوں نے سکیم ہذا کےلئے خصوصی فنڈز الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے مبینہ الزام لگایا ہے کہ تا حال محکمہ صحت عامہ کو سکیم کی مرمت کےلئے کوئی فنڈز الاٹ نہیں کئے گئے ہیں۔مکتوب میں انہوں نے پرانی پائپوں کو بدلنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ پرانی پائپوںسے رساﺅ ہو رہا ہے۔انہوں نے پینے کے پانی کے کنکشن پر میٹر نصب کرنے ک سخت مخالفت کی اور کہا کہ ایسا کرنے سے لوگ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہوجائیں گے۔