مینڈھر//فوج کی طرف سے افطار پارٹیوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔اس سلسلہ میں رومیو فورس کی سنگیوٹ یونٹ نے گذشتہ روز سنگیوٹ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او گورسائی مہمان خصوصی تھے جبکہ سابقہ سرپنچ گلزار حسین اور محمد رفیق خان نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر علاقہ کے لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پارٹیوں سے فوج اور سیول لوگوں کے درمیان تال میل بڑھتا ہے لہذا ہم آپ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سیول لوگوں کے ساتھ اپنا تعاون برقرار رکھا ہے اس موقعہ پر یونٹ کے انچارج نے تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آپسی تال میل بنائے رکھنے کی اپیل کی۔