مینڈھر +منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کیساتھ ساتھ سب ڈویژن مینڈھر کے سنگیوٹ علاقہ میں گزشتہ دنوں ہوئی شدید ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کا شدید نقصان ہوا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ علاقہ میں تیاری کی جارہی پنیری ،فصلیں اور میوہ جات مکمل طورپر تباہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں اضلاع کے سرحدی گائوں میں گزشتہ دنوں بارش کیساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس کے دوران علاقہ میں غریب لوگوں کا نقصان ہوا ہے ۔غور طلب ہے کہ لاک ڈائون میں لوگوں نے گھروں میں ہی سبزیاں تیار کی ہوئی تھیں تاکہ ژالہ باری کی وجہ سے سبزیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ژالہ باری کی وجہ سے سنگیوٹ کی دو پنچایتوں کیساتھ ساتھ ضلع راجوری کی کوٹلی ،کالابن ۔بھمبر گلی ،دھیری رلیوٹ ،گلہوتی ،اور گھمبیر مغلاں علاقوں کی کئی پنچایتوں میں عام لوگوں کا نقصان ہوا ہے ۔متاثرین نے دونوں اضلاع کی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہو ئے کہاکہ مذکورہ علاقوں میں ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ نقصان کو مکمل جائزہ لے کر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں ان کو مفت راشن بھی فراہم کیا جائے ۔