گول//ایس ایس پی رام بن پی ڈی نیتیا کی مجموعی نگرانی میں ، ضلع رام بن کی سب ڈویڑن گول میں منشیات کی اسمگلنگ کے گرد گھیرا مزید سخت کر رہا ہے۔ اتوار کے روز کو پولیس نے سنگلدان میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اور چرس برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا۔ معمول کی چیکنگ کے دوران ، پولیس پوسٹ سنگلدان گول کی پولیس پارٹی نے چھپرن نالہ روڈ پر مینجل سنگلدان کے قریب ایک ٹینکر زیر نمبر JK-02 5065 کو روکا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر ٹینکر کے ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس پارٹی نے ان پر قابو پا لیا۔ پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے اپنی شناخت ریاض احمد ولد علی محمد نائیک سکنہ سومر ہاروگ ٹینکر کا ڈرائیور اور شاکر احمد ولد غلام نبی سکنہ گنڈ ادل کوٹ کے طور بتائی ہے۔ چیکنگ کے عمل کے دوران ٹینکر کو مکمل طور پر چیک کیا گیا اور ریاض احمد ملزم کے ذریعہ چلائے گئے ٹینکر کے کیبن سے چرس کی تقریبا 2 کلو گرام وزنی 100 چالیں برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس تھانہ گول میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 70/2021 زیردفعہ 8/20/29 درج کی ہے اور اس معاملے میں مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
سنگلدان میں ٹرک سے دو کلو گرام چرس برآمد
