گول//سب ڈویژن گول کے سنگلدان علاقہ میں ایک جے سی بی ڈرائیور نے ایک کرائے کے کمرے میں خود کو رسی سے پھانسی لگا کر خودکشی کی۔اطاعات کے مطابق بھوشن کمارولد وجے کمار ساکنہ برنو رام نگر ادھمپور جو کہ سنگلدان میں ایک جے سی بی چلا رہا تھا اور یہاں پر مقیم تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر کرائے کے کمرے میں اس کی نعش پائی گئی ۔ ایس ایچ او گول منیر احمد خان کے مطابق جے سی بی ڈرائیور کی لاش کمرے میں پائی گئی یہاں پر یہ کرائے پر رہتا تھا تا ہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ اس نے کیوں یہ گھناونا قدم اُٹھانا ۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔