گول//سب ڈویژن گول کے علاقہ سنگلدان میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے آج احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کمپنیوں نے یہاں پر تعمیر کے دوران کئی چشموں کو تہس نہس کر دیا ہے جس وجہ سے پورے علاقے میں پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان ہیں ۔ جہاں ایک طرف سے ریلوے کمپنیوں نے عوام کو بے حال کر دیا ہے وہیں انتظامیہ نے بھی آنکھوں پر پٹی باندھ کر عوامی مسائل کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ہے ۔ یہاں پر کئی سالوں سے قاضی گنڈ کٹرہ ریلوے لائن پر مختلف ریلوے کمپنیاں کام کر رہی ہیں جس وجہ سے یہاں پر تعمیرات کے دوران کئی اہم چشمے بھی زد میں آئے لیکن کمپنیوں کے ذمہ داران نے عوام کو پانی کی قلت کی طرف نہیں دیکھا بلکہ انہوں نے اپنا کام تو چلا وہیں انتظامیہ بھی یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے اور عوام چلا رہی ہے لیکن عوام کی اس روداد کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا ہے ۔ اور آج لگا تار چار دنوں سے پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے سنگلدان کے لوگوں نے بازار میں احتجاج کرتے ہوئے پانی کی مانگ کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ یلوے کمپنی پٹیل نے یہاںپرتمام پائپوںکوتہس نہس کردیا اور چشمے بھی نیست نابود ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر چہ اس سلسلے میںپی ایچ ای دفتر بھی استدعا کی تھی لیکن یہاںکی طرف کوئی توجہ نہیںدے رہے ہیں۔ احتجاجیوںکاکہناہے کہ ریلوے کمپنیوںنے تو علاقہ میںڈیرہ جما لیاہے لیکن لوگوںکو بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے تعمیری کمپنیوںکی وجہ سے سنگلدان میں پانی کے چشمے سوکھ گئے اور ان چشموںکو نکالنے کے لئے یا انہیں کسی دوسری جگہ سے پانی دیکھنے کے لئے کوئی قدم نہیںاٹھایا بلکہ ریلوے کمپنیوںنے صرف اور صرف انتظامیہ کوہاتھ میںرکھا ہے اور عوام میں ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔ احتجاج پرموجود لوگوںکاکہناہے کہ یہاںکے سوکھے چشموں اور پانی کی عدم دستیابی کے سلسلے میںہائی کورٹ میں بھی ایک عرضی دائر کی تھی لیکن ابھی تک اُس کاکوئی جواب نہیںآیا ۔ انہوںنے کہاکہ اے ای ای، جے ای نے یقین تودلایاہے لیکن پانی کب تک ملے گا اس کاکسی نے نہیںبتایا اور آج ماہ صیام کے دوران بھی لوگوںکوبوند بوند کے لئے ترسنا پڑتاہے۔انہوںنے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد لوگوںکوپینے کاصاف پانی دستیاب رکھیںتاکہ آنے والی عید پر لوگوںکوکسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔