گول// سنگلدان میںلوگوںنے اس وقت سڑکوںپرنکل کرمحکمہ بجلی کے خلاف نعرے بلندکئے جب بیساکھی کے موقعہ پربھی انہیں بجلی سے محروم کیاگیا۔ سنگلدان بازارمیں زیادہ تعداد نوجوانوںکی تھی جومحکمہ کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ افسوس ناک بات ہے کہ بیساکھی کے تہوار کے موقعہ پربھی محکمہ بجلی نے اس تہوار پربھی بجلی سے محروم کررکھاہے۔ احتجاج کررہے لوگوںکاکہناہے کہ تقریباً ایک ماہ سے بجلی سپلائی کچھ زیادہ ہی خراب ہوگئی ہے اوراگر اس سلسلے میںمحکمہ بجلی کے کسی ملازم سے پوچھتے ہیںتووہ ان کی باتوںکو فضول سمجھتاہے ۔انہوںنے کہاکہ دن میںدوگھنٹے بجلی سپلائی ہوتی ہے۔کئی ملازمین کاکہناہے کہ33KVلائن میںخراب ہے اور یہاںکی عوام ہمیشہ اس لائن کے شکار ہوتے ہیں۔ لوگوںنے کہاکہ اگرمحکمہ نے اس لائن کو جلد ٹھیک نہیںکیاتو پورے گول میں احتجاج کیاجائے گا۔