گول//9گست کو سنگلدان باندن میں موٹرسائیکل کو پیش آئے حادثے میں زخمی نوجوان جموں میڈیکل کالج میں دم توڑ بیٹھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سومڑ سے سنگلدان کی جانب موٹرسائیکل سوارمحمدرفیق ولدحسین محمدگوجر باندن سنگلدان میںحادثہ کاشکارہوا جسے فوری طورپرشدیدزخمی حالت میں رام بن روانہ کیاگیاجہاں سے جموں میڈیکل کالج منتقل کیاگیا اور آج ہسپتال میں محمدرفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔محمد رفیق اپنے پیچھے بیوی،تین بچیاں اور ایک بیٹا چھوڑگیا۔ سماجی وسیاسی تنظیموں نے نہایت ہی رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے سرکار سے بھرپورامداد کی مانگ کی۔