گول//گاڑیوں کے رش بڑھنے اور بازارمیں وسعت کے ساتھ ساتھ بازارمیں کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے جہاںدکاندارپریشان ہیںوہیں راہگیروں کوبھی شدیدپریشانیوں کاسامناکرنا پڑتاہے۔دکانداروں اورراہگیروں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ بس اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے سنگلدان میں بیچ بازارمیں گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے کافی دشواریاںپیش آ رہی ہیں۔ آئے روز جہاں بازار کی وسعت ہورہی ہے وہیں گاڑیوں میں بھی اضافہ ہورہاہے جس کے چلتے راہگیروں کوکافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ اگرچہ کئی مرتبہ مقامی انتظامیہ اوراعلی حکام سے بھی اس بارے استدعاکی تھی لیکن کوئی نتیجہ برآمدنہ ہوسکا۔ مقامی لوگوں کاکہناہے کہ بس اسٹینڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہرایک پریشان ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہاہے۔ انہوں نے گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ جلدازجلد اس مسئلے پردھیان دیاجائے تاکہ بازارمیں دکانداروں کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو پریشانیوں کاسامنا نہ کرنا پڑے۔