میانمار// (یو این آئی) سنگا پور کے وزیراعظم لی سیئن لْنگ نے منگل کو کہا کہ میانمار شہری لیڈر آنگ سانگ سو کی کو فوراً رہا کیا جانا چاہیے اور وہاں کی فوجی حکومت کو اس نے بات چیت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی سمت میں کام کرنا چاہیے۔ لی نے بی بی کے ’’ٹاکنگ بزنس ایشیا‘‘ پروگرام میں ایک انٹرویو میں کہا ’’میانمار میں فوجی حکومت کوئی مستقبل نہیں ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ شہریوں اور نہ تھے مظاہرین پر فوجی حکومت کا خطرناک طاقت کا استعمال کسی بھی طرح منظور نہیں ہے اور اس طرح کی کارروائی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کافی مہلک ہوگی۔ اس بات کو ہر کوئی جانتا ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے۔انہوں نیکہا ’’آپ ملک میں انٹرنیٹ کو بند کرسکتے ہین لیکن خبریں تو چاروں طرف پھیل ہی جاتی ہیں اور میانمار کے عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ کون اس کی طرف ہے۔ اگر وہ طے کرلیتے ہیں کہ حکومت ان کی طرف نہیں ہے تو میرا ماننا ہے کہ حکومت کے سامنے بڑے مسائل ہیں‘‘۔