سنڈے مارکیٹ سنسان

سرینگر//مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر سنڈے مارکیٹ اتوار کو بند رہا۔ ریڈیو کشمیر سے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ تک تین کلومیٹرطویل راستے پراتوارکو شہرودیہات کے ہزاروں لوگ خریداری کرتے ہیں،تاہم اس اتوار کو یہ مارکیٹ سنسان تھا اور کسی بھی چھاپڑی فروش نے اپنی ریڑھی نہیں سجائی تھی۔مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سنیچروارکو پلوامہ میں فورسزکے ہاتھوں سات شہریوں کی ہلاکت کیخلاف بندھ کی اپیل کی تھی۔موسم سرما کے دوران سنڈے مارکیٹ میں وادی کے مختلف اضلاع کے دوردرازعلاقوں کے لو گ گرم ملبوسات اورگھریلوں اشیاء کی خریداری کرتے ہیں ۔