جموں //نٹرنگ نے سنڈے ٹھیتر سیرئیز کے سلسلہ میںایک نیا ہندی ڈرامہ ’’ٹوٹے خواب ‘‘ پیش کیا۔ایک بیان کے مطابق ڈرامہ اوتار سنگھ سندھو کی جانب سے تحریر کردہ نظموں کی کتاب ’’ سب سے خطر ناک ‘‘پر مبنی ہے۔ڈرامہ کے ترتیب کار و ہدایت کار ایک جواں سال اعلیٰ قابلیت والا تھیٹر ڈائریکٹر ابھیشیک بھارتی ہیں، جنھیں سنگیت ناٹک اکیڈمی کے اعلیٰ بسم اللہ خان یوا پرسکار سے نوازا گیا ہے۔ڈرامہ نٹرنگ کے فریشر گروپ نے تیار کیا تھا ،جنھیں حال ہی میں منعقدہ ایکٹنگ ورکشاپ میں تربیت دی گئی ہے۔ڈرامہ کی کہانی گھریلو تشدُد پرمبنی ہے۔اس ڈرامہ میں ظلم کو دکھایا گیا ہے۔ڈرامہ ایک لڑکی کے مظالم سے شروع ہوتا ہے،جسے ہر طرف سے ظلم برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ اُس کے جسم کا ہر ایک حصہ ڈھکا ہوا ہے،جس سے ہزار سوال پیدا ہوتے ہیں۔ ڈرامہ میں ایک لڑکی متعدد کیریکٹر چلاتی ہے،وہ ایک بیٹی، ماں، ایک بیوی ہے،جو ہر ایک خواہش سے محروم ہوتی ہے۔اسکے خوابوں کو روندھا جاتا ہے، اسکے مقصد ختم ہوگئے ہیں اور اس سے سامعین پر کافی اثر پڑتا ہے۔ڈرامہ سماج کے لئے ایک آ ینہ ہے ، جو یہ دکھاتا ہے کہ کس طرح سے صداقت کو چھپایا جاتا ہے۔ڈرامہ میں جن کلا کاروں نے شرکت کی، اُن میں سوشانت سنگھ چاڑک، صبا جموال، اودت ساگر، چہت کٹیال، آرتی دیوی، بھرگھو شرما ،عادل مشتاق خان، چراغ آنند، آستھا شرما ،اکھشتا کھجوریہ اور سمرن شامل ہیں۔