گاندربل //سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے اہتمام سے کھیلاے جارہے انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ گاڈورہ سٹیڈیم میں شعبہ اردو اور شعبہ اقتصادیات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹاس جیت کر شعبہ اردو نے شعبہ اقتصادیات کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی ۔ شعبہ اقتصادیات نے مقررہ 20 اوور میں 156 رن بنائے ، جس کے جواب میں شعبہ اردو صرف92 رن بناسکی۔ اس طرح سے شعبہ اقتصادیات نے یہ میچ 64 رنوں سے جیت لیا۔شعبہ اقتصادیات کے انتخاب شبیرنے میچ میں آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین بلے بازی کرکے 56 رن اسکور کئے جبکہ شاندار گیند بازی کا بھی مظاہرہ کرتے ہوئے شعبہ اردو کے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔اس طرح انتخاب شبیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔