سنٹرل یونیورسٹی کی 80فی صد منتقلی مارچ تک متوقع

سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی کے ایکزیکٹیو کونسل کا 20واں اجلاس کل یہاں نوگام کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر کی صدارت میںمنعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  پروفیسر معراج الدین میرنے کہا کہ بڑے چلینجوں کے باوجود یونیورسٹی کے درس و تدریس شعبے کو گاندربل شفٹ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مارچ2019تک یونیورسٹی کے80فی صد تدریسی شعبوں کو گاندربل منتقل کیا جائے گا۔تعمیراتی عمل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ تعمیراتی ایجنسیاں کام مکمل کرنے میں مقررہ وقت طے کرنے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیراتی ونگ نے یک مزلہ عمارتوں کی تعمیر مکمل کی ہے ۔پروفیسر معراج الدین نے کہا کہ یونیورسٹی کا اکیڈمک شعبہ آگے بڑھ رہا ہے اور وقت پر امتحانات بھی منعقد ہورہے ہیں ۔اجلاس کے دوران ممبران نے یو جی سی ریگولیشن، 2018 کو اپنانے کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے ۔اجلاس میں سنٹرل یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر پروفیسر اشوک ایما ،پروفیسر پشپا پنڈت ،ڈاکٹر نسرین احتشام سمیت دیگر کئی شعبوں کے سربراہاں اور خصوصی طور مدعو مہمان نے شرکت کی۔