سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کا شعبہ ریاضی

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ ریاضی نے ریاضی ٹریننگ اینڈ ٹیلنٹ سرچ ٹرسٹ کے تعاون سے 15 روزہ آن لائن پروگرام کی شروعات کی۔انسٹیویشن آف میتھا میٹکس جموں کشمیر اس پروگرام کو نیشنل بورڈ فار ہائر میتھا میٹکس،ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی گورنمنٹ آف انڈیا کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ایم ٹی ٹی ایس کے اراکین اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر ولی محمد شاہ سربراہ شعبہ سکول آف فزیکل اینڈ کیمیکل سائنسز نے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کی جانب سے جموں و کشمیر کے انڈرگریجویٹ طلباء کے لئے پروگرام کے انعقاد کے لیے میتھ میٹکس اینڈ ٹیلنٹ سرچ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا ان کے ہمراہ محترمہ فرحت زرگر بھی شامل تھی۔ایم ٹی ٹی ایس ٹرسٹ کے صدر پروفیسر جی سنتھانم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ٹی ٹی ایس کیمپوں کی نمایاں خصوصیات میں اس کا دو ہفتے کا فاؤنڈیشن کورس برائے ریاضی ہے جس نے لوگوں کے درمیان ریاضی کے لئے اعتماد، رویہ اور جوش میں بہت فرق کیا ہے۔سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم طلباء کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے ڈائریکٹرپروفیسر ایس کماریسن نے کہا کہ کشمیر میں یا اس سے باہر ہونے والے مختلف پروگراموں کے دوران ان کا یہ مشاہدہ رہا ہے کہ جموں و کشمیر کے طلباء باصلاحیت ہیں اور اپنے درس تدریس کے دوران بہت توجہ دیتے ہیں۔انہوں نے جموں کشمیر اور لداخ کے طلباء  کے لیے آف لائن موڈ میں مسائل حل کرنے کے پروگرام منعقد کرنے کا بھی وعدہ کیا۔