سنٹرل یونیورسٹی میں تمدنی پروگرام کا انعقاد

سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے کشمیری شعبہ میں ایک شاندار تمدنی پروگرام منعقد ہوا۔ اس پُر وقار پروگرام میں طلاب نے طرح طرح کے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے۔جن میں روف، گُرپ سانگ، غزلیں، لڈی شاہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ پروگرام اس قدر شاندار تھا کہ محفل میں موجود تمام سامعین محضوظ ہوئے۔پروگرام میں یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر فاروق احمد شاہ بطورمہمان خصوصی تشریف فرما تھے۔ اپنے صدارتی خطبے میں اُنہوں نے کہا کہ شعبہ کشمیری جس محنت ،لگن اور جانفشانی کے ساتھ کشمیری زبان اور ادب کی ترقی کیلئے کام کر رہاہے ،وہ قابل تحسین ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شعبے کے قیام کو اگر چہ صرف سات مہینے ہی ہوگئے ، تاہم اس کی کارکردگی سے لگتا ہے کہ شاید یہ برسوں سے یہاں قیام پزیر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کا سہرہ شعبہ کشمیری کے کوآرڈینیٹر،  تدریسی عملے اور طلباء کو جاتا ہے۔ جو کشمیری شعبے کی بہبودی اور ترقی کیلئے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔پروگرام میں ڈین فیکلٹی آف لینگویجزپروفیسر غیاث الدین ، کوآرڈینیٹر کشمیری ڈپاٹمنٹ ڈاکٹر عرفان عالم ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نظر علی نظر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثمرین گیلانی اوراسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز مصطفی نے شرکت کی ۔