گاندربل//ارشاد احمد/ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کی طرف سے یونیورسٹی کے تولمولہ کیمپس میں شجر کاری پروگرام کے تحت فزیکس شعبہ کے عملہ اور لینڈ سکیپ ڈویژن کے اہلکاروں نے پودے لگائے۔ اس موقع پر لینڈ سکیپ شعبہ کے صدر ڈاکٹر خالد سلطان، انچارج ڈاکٹرسید خالق لطیف اور امیر شعبہ محمد اسماعیل کے علاوہ دیگر کئی اساتذہ نے طلبہ کی رہنمائی کی۔