نئی دہلی//یو این آئی// مرکزی حکومت نے سنٹرل سیکٹر کے کارکنوں کے لئے نظر ثانی شدہ مہنگائی الاؤنس – ویریبل ڈینرنیس الاؤنس کو نوٹیفائی کردیا ہے ۔مرکزی وزیر محنت و روزگار وزیر سنتوش گنگوار نے جمعہ کے روز یہاں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کورونا کے وبا سے دوچار ہے اور ایسے وقت میں ، نظرثانی مہنگائی الاؤنس کے اعلان سے کروڑوں کارکنوں کو راحت ملے گی۔ نظر ثانی شدہ مہنگائی الاؤنس یکم اپریل 2021 ء سے نافذ ہوگا۔ اس سے مختلف شعبوں کے مزدوروں کی تنخواہ میں 250 روپے ماہانہ تک اضافہ ہوگا ۔نظر ثانی شدہ مہنگائی الاؤنس انڈسٹریل ورکرز پرائس انڈیکس پر مبنی ہے ۔ یہ جولائی سے دسمبر 2020 کی قیمت اشاریہ کی اوسط کی بنیاد ہے ۔مسٹر گنگوار نے کہا کہ اس سے مرکزی شعبے میں ڈیڑھ کروڑ کارکنوں کو فائدہ ہوگا۔ ریلوے ، کان کنی ،تیل و گیس ، بندرگاہوں اور مرکزی حکومت کے معاہدوں پر کام کرنے والے مزدور اس کے دائرے میں آئیں گے ۔