پونچھ//سنت پورہ ڈھیرہ ننگالی صاحب پونچھ میں منجیت سنگھ کی نگرانی میں بھائی موہر سنگھ جی کی یاد میںمہاگرومت سماگم کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب سنت گراُپدیش سنگھ کی جانب سے منعقد کی گئی جو کاشی سے یہاں تشریف فرما ہوئے تھے۔ تقریب میں سکھ تنظیموں سے وابستہ سینکڑوں سکھوں نے شرکت کرکے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کرنل جی ایس بجاج جو کہ محافظ پونچھ بریگیڈیئر پریتم سنگھ کے بھتیجے ہیں کوضلع گردوارہ پربندھک کمیٹی پونچھ کی جانب سے عزت افزائی کی گئی۔ اس تقریب میں دربارصاحب امرتسرسے آئے ہوئے راگی جھتوں نے گربانی کاکرتن کیا۔ جی پی سنگھ نے سنت بھائی مہر سنگھ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ گروہ رام داس سیوا سوسائٹی کے صدر انمول سنگھ اور جنرل سیکریٹری بلبیر سنگھ نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنت بھائی موہر سنگھ کی زندگی کے مختلف اہم واقعات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر محنت منجیت سنگھ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔