جموں// سناتن دھرم سبھا جموں کی جانب سے گیتا بھون پریڈ گرا¶نڈ میں مبارک ہوتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں بھاری تعداد میں شرکاءنے بڑھ چڑھ کرشرکت کی۔اس موقع پر حال شری کرشن جنم اشٹمی تقریبات کے دوران رضاکاراانہ طورپر اپنے خدمات بخوبی سے انجام دینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افرائی کی گئی کے علاوہ 35سماجی اورمذہبی تنظیموں کو بہترین خدمات انجام دینے کےلئے مبارک باد دی ۔ قابل ذکرہے کہ اہتمام کئے گئے تقریب کے دوران جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اروند کوتوال بطورمہمان خصوصی کے طورپرموجود رہے۔ اس موقع پر اپنے خطبہ میں اروند کوتوال نے کرشن اوتار پرروشنی ڈالی اور نوجوانوں کے رضاکارانہ طورپر انجام دئیے خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔شری سناتن دھرم سبھا کے صدر بودھراج شرمانے کامیابی کے ساتھ اورروایتوں کے مطابق کرشن جنم اشٹمی کے دوران نکالی گئیں شوبھا یاترا کے دوران تمام سماجی اور عقیدہ مذہبی تنظیموںکے کاوشوں کی سراہناکی۔ کرشن جنم اشٹمی شوبھا یاترا کے دوران نکالی گئیں رنگ برنگی جھانکیوں کےلئے اچھا مظاہرہ کرنے پر سنیل شرما اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی کو میمونٹو سے نوازا گیا۔اہتمام کئے گئے تقریب کے دوران بودھراج شرما‘ ستپال سنگھ‘ کے علاوہ جگدیش شرما کے علاوہ اجے کمار ‘گلشن مہاجن وغیرہ موجود رہے بعدازاں سبھا کے جنرل سیکرٹری جگدیش شرما نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔