جموں //سمویدنا سوسائٹی جموں نے محکمہ مال جموں ویسٹ کے اہلکاروں کے اشتراک سے تحصیلد ار ویسٹ جموں کے دفتر میں شجر کاری کا اہتمام کیا ہے۔شجرکاری مہم کا افتتاح تحصیلدار جموں ویسٹ راجیش کمار بارو نے عملہ کے دہگر اہلکاروں کے ہمراہ کیا ۔شجر کاری مہم کے تحت متعدد پھل دار پودے لگائے گئے۔اس موقعہ پر تحصیلدار نے کہا کہ اگر ہم کرہ ارض کو گلوبل وارمینگ سے بچانا چاہتے ہیں ،تو ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے ارد گرد ماحول کو سر سبز رکھیں ۔انہوں نے ماحول کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقعہ پر سمویدنا سوسائٹی کے چیر مین کیشو چوپڑہ نے کہا کہ ہر ایک کا فرض ہے کہ کرہ ارض کو بڑھتے درجہ حرارت سے بچایا جائے،تاکہ یہ آنیوالی نسلوںکے لئے محفوظ رہے۔انہوں نے ہر ایک شہری کو ایک پودہ لگانے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر لوگوں کی ایک خاص تعداد بھی موجود تھی۔