محمد بشارت
بدھل//کوترنکہ میں منعقدہ سموٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ایم سی سی بدھل نے سموٹ اسٹرائیکر کوہرایا۔اس ٹورنامنٹ میں16ٹیموں نے حصہ لیا۔اس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں مہمان خصوصی سموٹے انڈین آرمی کے سیکنڈ ان کمانڈ 60 آر آر ناگا کے ساتھ سماجی کارکن اور سابق سرپنچ فاروق انقلابی، سرپنچ سموٹ پنچایت اور معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔ جازہ ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین بلال بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹرسٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
آئندہ ٹورنامنٹ میں پیرپنچال خطہ، خطہ چناب، جموں اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے نوجوان ٹرسٹ سموٹ پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔فاروق انقلابی نے ایم سی سی ٹیم کو ان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا کھیلوں کے میدان میں آگے آنا اور جموں و کشمیر کا نام روشن کرنا اور جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک ریاست بنانا ایک بڑا پیغام ہے ۔فاروق انقلابی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ سموٹے میں نوجوانوں کے لیے کرکٹ کا بڑا ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔فاروق انقلابی نے نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں میں ترجیح دینے کے لیے ضروری اقدامات کرے اور کہا کہ نوجوانوں نے جموں وکشمیر ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹرنکہ بدھل اور سموٹ کے نوجوانوں کو کھیلوں میں ترجیح دی جائے۔ سپوری کی سہولیات جیسے کھیل کے میدان، تربیتی کیمپ اور دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو ذہنی تناؤ سے نجات دلاتے ہیں اور اچھی صحت کے لیے نوجوانوں کے لیے کھیل ضروری ہے۔ ایم سی سی بدھل کے آفتاب احمد نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا جبکہ مین آف دی سیریز سموٹ ٹیم کے محمد زبیر راجپوت کو دیا گیا۔