بدھل //کوٹرنکہ سب ڈویژن کے سموٹ میں جازا ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد علاقوں سے 8ٹیموں نے شرکت کی ۔فائنل میچ سپارٹن ٹیم اور سموٹ سٹار کے درمیان کھیلا گیا جس میں اننت ناگ سپارٹن کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ۔اس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی سموٹ انڈین آرمی 60 آر آر ناگا کے کمانڈنگ آفیسر تھے ان کے ہمراہ سموٹ پنچایت کے سرپنچ اور معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔جازا ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل آف ٹرسٹ کے چیئرمین بلال بٹ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جازا ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کھیلوں میں فروغ دینا ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے کھیلوں میں شرکت کریں ۔اس موقعہ پر جیت حاصل کرنے والی ٹیم و کھلاڑیو ں کی حوصلہ افزائی کی ۔