سمندی طوفان ’امفان‘ کی اڑیسہ اور بنگال میں دستک

نئی دہلی// سمندری طوفان ‘امفان’ انتہائی خوفناک انداز میں مغربی بنگال کے دیگھا اور بنگلہ دیش کے ھٹیا جزائر کے درمیان سندربن کے قریب دستک دے سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے سربراہ ایم مھاپاترا نے بتایا کہ طوفان‘امفان’ کی وجہ سے 155-165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے چلنے کے ساتھ ساتھ تیز بارش ہوگی جس سے بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔مسٹر مھاپاترا نے کہا‘‘ 1999 میں اڑیسہ میں آئے طوفان کے بعد سے ‘امفان ’ سب سے زیادہ شدید اور خطرناک طوفان ہے ’’۔انہوں نے کہا‘‘ہم سنگین حالات سے دوچار ہیں۔ تباہ کن ہواؤں سے اعلیٰ پیمانہ پر تباہی اورنقصانات کا خدشہ ہے ’’۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے منگل کو بات کی تھی اور ‘امفان’ سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا تھا۔امت شاہ نے دونوں وزرائے اعلی سے الگ الگ بات کی اور ان ریاستوں میں موجودہ صورت حال کی معلومات لی۔