اوڑی//اوڑی میں رہائش پذیر سمبل سوناواری کا شہری سرحدی علاقے کمل کورٹ میں 20روز سے لاپتہ ہوا ہے ۔اہل خانہ نے اگرچہ اس حوالے سے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے تاہم اسے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا جارہا ہے ۔سمبل کے شہری معراج الدین وانی ولد عبدالرحیم نامی32سالہ مستری کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے 15مئی کو گھر سے نکلتے ہوئے انہیں بتایا تھا کہ وہ ماڑیاں کمل کوٹ کسی کام سے جارہا ہے اور تب سے آج تک واپس نہیں لوٹا ہے ۔انہوں نے کہاکہ معراج الدین کے ساتھ ان کا بھائی نصیر احمد وانی بھی گیا تھا جو گھر واپس لوٹا لیکن وہ بھی اپنے بھائی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتارہا ہے ۔اب اس حوالے سے پولیس میں رپوٹ درج کرائی گئی ہے تا ہم ان کا کہنا ہے کہ 20 دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس ان کے شوہر کا کوئی سراغ نہ نکال سکی اور وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔