سمبل//محکمہ مال،میونسپل کمیٹی سمبل اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران سمبل اور اشم میں متعدد تجاوزات منہدم کرکے قبضہ ہٹایا گیا۔ کارروائی کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر سے مین بازار میں متعدد ناجائز تجاوزات منہدم کرکے سڑک کے کنارے خالی کرائے گئے جبکہ سمبل سے ملحقہ علاقہ اشم میں بھی دس کنال سرکاری کاہچرائی پر غیر قانونی طور ڈھانچے کھڑا کئے گئے تھے جنہیں منہدم کیا گیا۔ تحصیلدار سمبل فردوس قادری نے اس سلسلے میںکہا’’سمبل تحصیل ہیڈ کوارٹر سے بازار تک متعدد مقامات پر خودغرض عناصر نے غیر قانونی ڈھانچے کھڑا کئے تھے جبکہ اشم میں دس کنال کاہچرائی پر قبضہ کرکے تعمیراتی کام شروع کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جس کے خلاف کارروائی کی گئی‘‘۔