نئی دہلی//ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کے شائع اعداد شمار کے مطابق دسمبر مہینے میں ریلائنس جیو4جی کی ڈائون لوڈرفتارمیں8فیصد کمی آئی اور یہ 18.7 میگابٹ فی سکینڈ ہونے کے باوجود گزشتہ بارہ مہینوں سے مسلسل آگے رہی ۔ نومبر میں جیو نیٹ ورک کی ڈائون لوڈرفتار اوسط 20.3 میگا بٹ فی سکینڈ رہی۔ بھارتی ائرٹیل کی کارکردگی میں دسمبر مہینے میں تھوڑی بہتری ہوئی اور اس کے4جی کی رفتار نومبر میں 9.7میگابٹ فی سکینڈ سے بڑھ کر دسمبر میں9.8میگابٹ فی سکینڈ رہی۔اگرچہ ووڈافون اور آئیڈیا نے اپنے کاروبار کو اکٹھے کیا ہے تاہم ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی نے ان کی کارکردگی الگ الگ ظاہر کی ۔ووڈافون کی نیٹ ورک کی ڈائون لوڈ4جی کارکردگی تھوڑا کم ہوئی اور یہ نومبر میں 6.8سے کم ہوکر دسمبر میں6.3میگابٹ فی سکینڈ ہوگئی ۔ تاہم آئیڈیا کی اَپ لوڈ رفتار نیٹ ورک کی کارکردگی میں گراوٹ کے باوجود سرفہرست رہی ۔آئیڈیا نیٹ ورک کی اَپ لوڈ رفتارنومبر میں 5.6میگابٹ فی سکینڈ سے گر کر دسمبر میں 5.3میگابٹ فی سکینڈ رہ گئی۔ڈائون لوڈ کی رفتار ویڈیو دیکھنے ،ای میل، انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کے دوران اہمیت کی حامل ہے جبکہ اَپ لوڈ کی رفتارڈاٹا بھیجنے کیلئے لازمی ہے۔ جیو کی اَپ لوڈ رفتار نومبر میں4.5میگا بٹ فی سکینڈ سے گھٹ کر دسمبر میں 4.3میگابٹ فی سکینڈ رہ گئی ۔ائرٹیل کی اَپ لوڈ رفتار میں تھوڑی کمی ہوئی اور یہ4میگابٹ فی سکینڈ سے کم ہوکر 3.9میگابٹ فی سکینڈ پہنچ گئی ۔جیو اور آئیڈیا دونوں نے اپنے اپنے سیگمنٹ میں پچھلے کئی ماہ سے اپنی برتری برقراررکھی ۔
سمبر میں جیو4جی ڈائون لوڈ کی رفتار میں کمی کے باوجود سرفہرست
