جموں//جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں قانونی خدمات انجام دینے کی غرض سے جسٹس علی محمد ماگر ے ، جموںوکشمیر ہائی کورٹ پہلے جج اور ایگزیکٹیوچیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے چیئرمین اور سیکرٹریز کی ایک میٹنگ کی صدارت بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کی۔جسٹس ماگر نے’’ انصاف کی دستک‘‘ کے پروجیکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیا جوکہ جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی قانونی رسائی پہل ہے اور جس کا مقصد جموںوکشمیر اور لداخ کے دُور دوراز اور دشوار گزار علاقوں میں رہنے والوں کو انصاف تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ دوران میٹنگ اُنہوں نے سیکرٹریز اور ڈی ایل ایس ایزسے پروجیکٹ پر کام کے دوران انہیں درپیش مسائل سے متعلق مفصل رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے پروجیکٹ کو قابلِ عمل بنانے کے لئے ان سے تجاویز بھی طلب کیں۔جسٹس ماگر ے نے ڈی ایل ایس ایز،چیئرمین اور سیکرٹریز کو جیلوں کے حالات کا تجزیہ کرنے اور اپنے متعلقہ اضلاع میں ای۔ ملاقات کی سہولیات یقینی اور مؤثر بنانے کے لئے کہا۔ اَفسران کو جیلوں میں زیر سماعت قیدیوں کی فہرست مرتب کرنے اور ان کے معاملات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔ اُنہوں نے متعلقہ افسروں کو سماجی انصاف کے شعبے میں مؤثر طور کام کرنے بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کو قانونی راحت پہنچانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع سطح پر لیگل سروسز اتھارٹیز کو اپنے فرائض فوری اور مؤثر طورانجام دینے کی بھی ہدایت دی۔جسٹس ماگرے نے ڈیل ایل ایس ایز سے تمام لوگوں تک انصاف تک رسائی اور قانونی امداد پہنچانے میں درپیش رُکاوٹوں میں آرا ٔحاصل کی۔ اُنہوںنے مراسلاتی معاملات، عملے کی قلت وغیرہ پر بھی غور کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو بنیادی ڈھانچہ اور عمل آوری میں بنیادی سطح پر انصاف کے حصول میں درپیش رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فعال اِقدامات اُٹھانے پر زور دیا۔