جموں//سماجی بہبود کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد لون نے کوٹ بلوال کا دورہ کیا اور وہاں کمپوزٹ اولڈ ایج ہوم کم ری ہبلیٹیشن ہوم فار چلڈرن پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سیکرٹری موصوف کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ جے کے پی سی سی 9.73 کروڑ روپے کی رقم سے تعمیر کررہا ہے۔سیکرٹری موصوف نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کے تمام بلاکوں کو تعمیر کرنے میں سرعت لائیں ۔ڈی جی ایم جے کے پی سی سی نے سیکرٹری موصوف کو یقین دِلایا کہ پروجیکٹ کے چاروں بلاکوں پر تعمیراتی کام 2019ء تک مکمل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ اب تک پروجیکٹ کے لئے 2.51کروڑ روپے واگزار کئے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر لون نے متعلقہ افسران کو صلاح دی کہ وہ اس پروجیکٹ کی طرف جانے والی سڑک ، پینے کے پانی اور بجلی کی سہولیت قبل از وقت فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔