غلام محمد
سوپور//خوشحال اسپورٹس اسٹیڈیم سوپور میں سوپور پولیس کے زیر اہتمام جاری سلطان میموریل فٹ بال چیمپئن شپ میں کھیلی گئی۔چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل ایس ایل اکیڈمی ایف سی اور یونائیٹڈ ریڈ ایف سی سوپور کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے شروع سے ہی دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ایس ایل اکیڈمی فٹبال کلب دو گول کرنے میں کامیاب رہی اور چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کو سوکر ایف سی اور وولر ایف سی سوپور کے درمیان ہوگا۔