وجے پور//سابقہ وزیر و نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے رام گڑھ کے پنچایت چھنی فتوال جاکر پیر بابا چملیال میں حاضری دی اور ملک و خصوصی طور سے ریاست میں امن و خوشحالی کی دعا کی۔اس موقعہ پر یاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے زائرین کی ایک بڑی تعداد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوفیوں اور سنتوں نے اچھائی، محبت اور بھائی چارے کی راہ دکھائی ہے، جو ہر ایک مذہب کو مفہوم ہے۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر کثرت میں وحدت کی ایک تابناک مثال ہے،جو ہر وقت پر کھرا اُترتا ہے۔کثرت میں وحدت ریاست کی ایک طاقت ہے ،جسے استحکام بخشنے اور کسی بھی قیمت پر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ سابقہ وزیر نے زائرین کو سالانہ میلہ پر مبارک باد دی اور لوگوں کی خوشحالی کی دعا کی۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ لوگ اس شاندار وراثت کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں گے۔سلاتھیہ کے ہمراہ پارٹی کے ضلع سانبہ کے نائب صدر وجے سنگھ ، ضلع سیکرٹری اوم پرکاش اتری، بلاک صدر موہن سنگھ پٹی کے علاوہ سرپنچ درشن سنگھ ،روپ لعل اور رینو دیوی،کارپوریٹر روی کمار، درشن کمار، روی شرما ،ستپال بھی تھے۔انہوں نے بھی درگاہ پر حاضری دی اور ریاست کے امن و خوشحالی کی دعا کی۔