ریاض// سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج 2 اپریل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا۔جنوبی آسٹریلیا کی امام کونسل نے فیس بک پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہلال کا چاند نظر آ گیا ہے اور مقدس مہینہ 2 اپریل بروز ہفتہ سے شروع ہو گا۔ مصر نے بھی اعلان کیا کہ مقدس مہینہ 2اپریل سے شروع ہو گا۔تاہم برونائی،ملائیشیا اور انڈونیشیا نے اعلان کیا کہ مقدس مہینے کا پہلا دن 3 اپریل کو ہوگا۔