ریاض //سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ پانچ گھنٹے مقرر کیے ہیں۔ روزانہ صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دفاتر میں حفاظتی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرکاری اداروں میں لچکدار ڈیوٹی کا نظام نافذ کررکھا ہے۔اس طریقہ کار کے تحت 25 فیصد تک ملازمین کوآن لائن کام کا موقع دیا جارہا ہے جبکہ وائرس سے انتہا درجے متاثر ہونے والے زمروں میں شامل افراد پر پابندی ہے کہ وہ ڈیوٹی آن لائن انجام دیں۔ وزارت افرادی قوت نے رمضان کے دوران دفاتر میں حاضری دینے والوں کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا گروپ صبح ساڑھے 9 سے ڈھائی بجے تک ڈیوٹی انجام دے گا۔ دوسرا گروپ صبح ساڑھے دس سے ساڑھے تین بجے تک جبکہ تیسرا گروپ 11 بجکر 30 منٹ سے ساڑھے چار بجے تک ڈیوٹی کرے گا۔ ادھر مسجد نبوی مدینہ میں ماہ رمضان کے دوران روزہ افطار کرانے والوں کی تربیت کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔مسجد نبوی انتظامیہ کی نگرانی میں منعقد ہونے والے ورکشاپ میں روزہ افطار کے طریقہ کار اور ضابطوں کا تعین کیا گیا ہے۔’یہ بات طے ہوئی ہے کہ مسجد نبوی شریف کے اندر گزشتہ برسوں کی طرح افطار دستر خوان نہیں ہوں گے‘۔’