سعدہ پورہ سوپور کامحاصرہ اور خانہ تلاشیا ں

  سرینگر //سعدہ پورہ سوپور کا سرچ آپریشن پرامن طور اختتام پذیر ہوا ۔وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کے باوجود بھی اس علاقے میں کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا ۔جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں سعدہ پورہ سوپور کو محاصرے میں لیا۔ فوج نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے ۔مقامی لوگوں کے مطابق کچھ ایک مقام پر کریک ڈائون کے دوران نہ صرف مردوں کو نوے کی دہائی کی طرح ایک ہی جگہ جمع کرکے ان کی شناختی پریڈ کروائی گئی بلکہ دوسری جانب رہائشی مکانوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ عسکریت پسندوں کی خبر ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیاتھا۔انہوں نے کو بتایا کہ فوج اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے مشترکہ طور پر تلاشی لی بعد میں تلاشیوں کی کارروائی اختتام کو پہنچی تاہم وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کے باوجود بھی اس علاقے میں کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔( سی این ایس )