سشما سوراج کی چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفت و شنید

ووژین// چین کے دورے پر گئیں وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین کے شہر ووژین میں بدھ کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے دو طرفہ بات چیت کی۔مسز سوراج یہاں روس، ہندوستان اور چین (آرائی سی) کے وزراء خارجہ کی 16 ویں میٹنگ میں شرکت کریں گی۔سہ فریقی گروپ آرآئی سي کے وزراء خارجہ کی اسٹریٹجک طور پر اہم میٹنگ میں مشاورت کے ایجنڈے میں دہشت گردی کا مسئلہ سب سے اوپر ہو گا۔چین میں ہندوستان کے سفیر وکرم مشري نے مسز سوراج کے پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔منگل کو پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ہندوستان کی ایک بڑی کارروائی کے بعد یہ مسز سوراج کا پہلا بیرون ملک دورہ ہے ۔آرآئی سي کی سہ فریقی میٹنگ کے علاوہ مسز سوراج کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے ۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق آرآئی سي کی میٹنگ میں بین الاقوامی حالات ، علاقائی واقعات، دہشت گردی جیسے عالمی مسائل اور سہ فریقی تبادلہ اور سرگرمیوں پر گفت و شنید ہو گی۔آرآئی سي کے وزراء خارجہ کی گزشتہ میٹنگ 11 دسمبر 2017 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔یو این آئی