سری نگر//سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے جمعہ کو سری نگر کے مرکزی علاقہ خواجہ بازار چوک میں ایک مشکوک بیگ سے برآمد ہونے والے ایک گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔
ایک پولیس افسر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو پتہ چلا کہ مشکوک بیگ میں لپٹے ککر کے اندر موجود دھماکہ خیز مواد ایک گرنیڈ تھا جب اسے اسکوارڈ نے ناکارہ بنایا
افسر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں معطل ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
مشتبہ بیگ جس میں پریشر ککر تھا جس میں بیگ کے باہر کچھ تاریں دکھائی دے رہی تھیں، جس وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔