سری نگر// سری نگر کے گوگجہ باغ علاقے میں واقع محکمہ آبپائشی و فلڈ کنٹرول کی عمارت میں آگ لگنے سے کچھ دفتری ریکارڈ اور دو سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے گوگجہ باغ علاقے میں واقع محکمہ آبپائشی اور فلڈ کنٹرول کی عمارت میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں کچھ سرکاری ریکارڈ ،جس میں ملازموں کے سروس بکس وغیرہ شامل ہیں، کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس آگ سے دو سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔