سری نگر میں سولہ برس بعد ماہ اگست کے دوران سرد ترین رات ریکارڈ

سری نگر//پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو سال 2005 سے ماہ اگست کا سب سے کم شبانہ درجہ حرارت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر کا گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔