سری نگر// سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں جمعرات کو جنگجوﺅں کے ایک حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر سمیت دو اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوﺅں نے لاوے پورہ میں تعینات سی آر پی ایف کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی (آر او پی) پر نزدیک سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے سی آر پی ایف افسر ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر تین کو فوری طور پر سری نگر کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔