سری نگر// سری نگر کے حضرت بل علاقے میں جمعرات کو پولیس نے ایک مختصر تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو کو مار گرانے اور دو جگجو کے فرار ہونے کا دعویٰ کیا۔
سری نگر پولیس نے حضرت بل علاقے میں ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک بیان میں کہا کہ تصادم کے مقام سے فرار ہونے والے دو دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر میں ایک دن میں مارا جانے والا یہ تیسرا جنگجو ہے۔
قبل ازیں جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک تصادم میں دو نامعلوم جنگجو مارے گئے تھے۔