سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر چملواس کے نزدیک حادثہ، ڈرائیور زخمی

سری نگر// سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر چملواس بانہال کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک ٹرک لڑھک کر گہری کھائی میں گرجانے سے اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سری نگر آرہی ایک ٹرک ہفتے کی صبح قومی شاہراہ پر چملواس بانہال کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
زخمی ڈرائیور کی شناخت 36 سالہ رمیش کمار ولد سورم چند ساکن اودھم پور کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، مقامی لوگ اور ایک این جی او کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور ڈرائیور کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔
ایک ٹریفک پولیس عہدیدار کے مطابق قومی شاہراہ پر ہفتے کے روز گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت ہے۔