سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کئی مقامات پر چٹانین کھسک آنے کے باعث جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کو قابل آمد ورفت بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ سےچٹانوں کا ملبہ اور جواہر ٹنل پر برف ہٹانے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔
ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ پونچھ کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ اور روڈ پر کافی برف جمع ہے جو ٹریفک کی نقل و حمل میں رکاوٹ ہے۔