سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں شاہراہ پر مرمتی کام کی وجہ سے جمعہ کو ٹریفک کی نقل وحمل معطل ہے۔
تاہم تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک حسب معمول جاری رہا۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ایک حالیہ ایڈوائزری کے مطابق سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر 16 اکتوبر سے 30 نومبر کے درمیان آنے والے تمام جمعوں کو ٹریفک کی نقل و حمل پر مرمتی کام کی وجہ سے پابندیاں رہیں گی۔