سرینگر//سرینگر ہائی کورٹ میں تعینات کم سے کم پانچ فورسز اہلکار وں کے کورونا وائرس ٹیسٹ سنیچر کو مثبت ظاہر ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ان اہلکاروں میں44ویں بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ3اور دوسرے 2 اہلکار شامل ہیں، جو ہائی کورٹ کے اندر تعینات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا انفیکشن بڑی تیز رفتاری کے ساتھ پھیل رہا ہے جس سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔