سرینگر // ضلع انتظامیہ سرینگر نے کورونا وائرس کے فعال معاملات کے پیش نظر محدود پابندیوں والے علاقوں میں شامل کئے گئے 111علاقوں پر پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے بدھ کوجاری کی گئی نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ زونل میڈیکل آفیسر بٹہ مالو، جڈی بل، خانیار، ایس آر گنج اور بلاک میڈیکل آفیسرحضرت بل کی سفارشات کے بعد 111علاقوں سے محدود پابندیاں ختم کی گئی ہیں جن میں بٹہ مالو زون کے 36، جڈی بل میڈیکل زون کے تحت آنے والے 50، میڈیکل زون حضرتبل کے 10، ایس آر گنج کے 4اورمیڈیکل زون خانیار کے تحت آنے والے 11علاقے شامل ہیں۔ میڈیکل زون بٹہ مالوں میں جن علاقوں سے پابندیاں ہٹائیں گئی ہیں ، ان میں شیخ باغ لال چوک، بلال کالونی قمرواری، راج باغ نزدیک اگنو، غوثیہ کالونی راولپورہ، ، ایس کے کالونی قمر واری، سیکٹر فسٹ ہالال آباد قمرواری،اے کیو ملز شالٹینگ، ایچ ایم ٹی زین العابدین کالونی، قمر واری لین 5،نٹی پورہ آستان محلہ،عبداللہ کالونی قمر آباد، میرک آباد شالیمار نذدیک مسجد ابوبکر،محبوب کالونی مسجد نٹی پورہ،فردوس کالونی دارلعلوم لین 1،فردوس کالونی نذدیک مسجد تقویٰ لین 3 اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ زون جڈی بل می۹ںٹھوکر محلمہ دھنہ ہامہ، سعید محلہ صدر بل، خواجہ پورہ نوشہرہ،وادی محلہ نذدیک آنگن واڈی سینٹر، مدینہ کالونی نگرپورہ نذدیک پی ایچ سی، علمگری بازار نذدیک ساحل گیس ایجنسی، بٹہ شاہ محلہ نذدیک سلفیہ مسجد، پکھری بل بٹہ کدل،مین روڈ زکورہ، المصومین یتیم ٹرسٹ، گلی کدل ، باگوان پورہ نذدیک امام باڈہ، شاہ فیصل کالونی بٹہ پورہ اور دیگر علاقہ جاتشامل ہیں۔ حضرت بل میں 11علاقوں میں حدود پابندوں والے علاقوں کے زمرے سے باہر لایا گیا ہے جن میں مفتی باغ ہیرون، نسیم باغ کشمیر یونیورسٹی، شان پورہ حبک، سعید بابا روڑ اشبر، پٹھان باغ نشاط، اشبر نشاط ، سعد پورہ سارہ باغ، اشبر ایکسچینج روڑ شامل ہیں۔ خانیار میں بی بی کنٹ سونہ وار، کیلاش پورہ، حسن آباد نذدیک بی ایس این ایل ٹاور، بچھوارہ ڈلگیٹ، بٹوارہ، اندرانگر، سمندر باغ،نقاش پورہ بر برشاہ، جبکہ زون ایس آر گنج سے عیدگاہ نذدیک مسجد تقویٰ، خانقاہ معلی نذدیک آستان عالیہ، زینہ کدل نذدیک گگر مسجد اور ملک آنگن فتح کدل شامل ہیں۔